طوطاکان گراسی گراؤنڈ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب اختتام

جمعہ 26 جون 2026 14:08

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2026ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر گراسی گراؤنڈ طوطاکان میں منعقدہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ لیویز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی سی ملاکنڈ کے فیس بک پیج پر جاری پریس رپورٹ کے مطابق فائنل میچ جیلنج کلب سوات اور طوطاکان کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں طوطاکان کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 50 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں صوبے کے نامور کھلاڑی بھی شامل تھے۔اختتامی تقریب میں عمائدین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں تماشائیوں اور کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ اور دیگر معز مہمانوں نے فاتح و رنر اپ ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی۔\378

متعلقہ عنوان :