راولپنڈی میں ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے عملے نے ایمبولینس کے اندر ہی ڈیلیوری کیس سر انجام دیا،ریسکیو حکام

پیر 6 جولائی 2026 16:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2026ء) راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیااس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری خاتون کے گھر پہنچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے عملے نے ایمبولینس کے اندر ہی ڈیلیوری کیس سر انجام دیا۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد ماں اور بچے کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :