چارپانی مسجد پر فائرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں، مخالفین مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، مولانا برہان الدین ربانی

بدھ 8 جولائی 2026 01:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2026ء) نوشہرہ کے علاقے چارپانی کے معروف عالم دین مولانا برہان الدین ربانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چارپانی میں ثنا اللہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مسجد پر فائرنگ کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا برہان الدین ربانی نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان مسجد پر فائرنگ تو درکنار، ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ثنا اللہ، ان کے ساتھیوں اور عزیز و اقارب نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر مسجد پر فائرنگ کے الزام کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ اور ان کے ساتھی ہمیشہ مساجد اور مدارس کا احترام کرتے آئے ہیں اور علما و مشائخ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم ان کے مخالفین نے انہیں بدنام کرنے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کیا، جس کی وہ اور اہلِ علاقہ چارپانی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا برہان الدین ربانی نے مزید کہا کہ ثنا اللہ، ان کے ساتھیوں اور عزیز و اقارب نے بھی مسجد پر فائرنگ سے متعلق پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مخالفین انہیں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ عوام اور قانون کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔واضح رہے کہ مذکورہ بیان مولانا برہان الدین ربانی اور ثنا اللہ کے حامیوں کے مقف پر مبنی ہے، جبکہ اس معاملے پر متعلقہ حکام یا دیگر فریق کا موقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :