رجب بٹ کو کون جانتا ہی فہد مصطفی بڑے ہیرو ہیں، وسیم عباس

جمعہ 17 جولائی 2026 18:32

رجب بٹ کو کون جانتا ہی فہد مصطفی بڑے ہیرو ہیں، وسیم عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ رجب بٹ کو کون جانتا ہی فہد مصطفی بڑے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ اگر کوئی فہد مصطفی کو نہیں جانتا تو شائد وہ جنگل میں رہتا ہو گا، میں شرط لگا سکتا ہوں کہ میں نے آج تک رجب بٹ کی ایک بھی ویڈیو یا کلپ نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی گیم شو کی وجہ سے ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں،رجب بٹ یقینا یوٹیوب پر بڑے سٹار ہو سکتے ہیں، میں اس سے انکار نہیں کرتا، لیکن فہد مصطفی کو بھی فیملی وی لاگرز کے بارے میں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا ،اگر انہوں نے ایسا کہا بھی تھا تو رجب بٹ کو زیادہ نرم انداز میں جواب دینا چاہیے تھا۔