فہد مصطفی پر مین کرش ہے، آغا علی

فہد مصطفی مکمل اداکار ،ہر قسم کا کردار نہایت آسانی اور مہارت سے نبھا سکتے ہیں، انٹرویو

پیر 20 جولائی 2026 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) اداکار، گلوکار اور نغمہ نگار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے سپر اسٹار فہد مصطفی پر مین کرش ہے۔ایک انٹرویو میں آغا علی نے بتایا کہ فہد مصطفی میری اس پسند سے بخوبی آگاہ ہیں،میں برسوں سے فہد مصطفی کے کیریئر کو قریب سے دیکھتا آیا ہوں ،ان کی شخصیت اور اداکاری میں آنے والی مثبت تبدیلی اور ترقی کا گواہ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی ایک مکمل اداکار ہیں، جو ہر قسم کا کردار نہایت آسانی اور مہارت سے نبھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی غریب شخص کا کردار بھی پوری حقیقت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں، اسٹائلش کردار میں بھی جچتے ہیں، بہترین ڈانس پرفارم کر سکتے ہیں اور زومبی فلم میں بھی مرکزی کردار بخوبی نبھایا ہے۔آغا علی نے کہا کہ فہد مصطفی ناصرف میرے لئے بلکہ پوری پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک بڑی انسپائریشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :