yنوجوان امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل خطرناک کار حادثے میں چل بسیں

بدھ 22 جولائی 2026 17:15

c نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2026ء) نوجوان امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل خطرناک کار حادثے میں چل بسیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ کیلی ہوٹل کی اداکاری کو فلم گوڈزیلا ورسز کونگ اور گوڈزیلا کونگ: دی نیو ایمپائر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد جوشوا نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مجھے بیٹی کی لاش کی شناخت کے لیے امریکی ریاست میری لینڈ جانا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل حادثے کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :