/ جہانگیر ترین کے زرعی رقبے میں اینتھول فیکٹری چلانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ میدان میں آگئے

جمعہ 24 جولائی 2026 18:00

wرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2026ء) پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل وسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار جہانگیر ترین کی طرف سے اپنے زرعی رقبے میں اینتھول فیکٹری چلانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ اپنے انتخابی حلقے کے سرگرم عوامی نمائندوں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ومعززین کے ہمراہ میدان میں آگئے۔

اپنی رہائش گاہ پر عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز چانگ نے کہا کہ قصبے چوک ماہی کے قریب لگاء جانے والی اینتھول فیکٹری زہرآ لود ماحول کا سبب بنے گی جو انسانوں اور مویشیوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہے علاقے کے عوام نے کیی بار فیکٹری کے خلاف اوازاٹھای ہے مگر مقامی انتظامیہ اور سیاست دان عوام کا ساتھ نہیں دے رہے ہم جہانگیر ترین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس زرعی اور انسانی ابادی والے علاقے میں فیکٹری نہ لگائیں ایسا نہ کیا گیا تو علاقے کے عوام نہ صرف فیکٹری کا ساتھ دینے والے اور جہانگری ترین اور ان کی شوگر ملز سمیت صنعتوں ان کی ٹیم اور حمائتیوں کابائیکاٹ کرکے ان کا حقہ پانی بند کردیں گے بلکہ اپنی خواتین بچوں اور مویشیوں سمیت پر امن تحریک چلاکر سڑکوں پر نکلیں گے جہانگیر ترین اس علاقے کے عوام کے لیے زہریلی فضاپیدا کرکے ظلم کررہا ہے انسانی جانوں کو نقصان ہوا تو ہم اور ہماری نسلیں جہانگیر ترین سے اس کا بدلہ لیں گے ہم متحد ہیں غیرت مند ہیں۔

(جاری ہے)

جس نے ہمارا ساتھ چھوڑا وہ بے غیرت ہوگا ہم اس کا سیاسی سماجی وخاندانی بائیکاٹ کریں گے جرگے میں شریک عوامی رہنماوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ ممتاز چانگ کے ساتھ کھڑے ہیں اورہرصورت میں ساتھ دیں گے۔