فوکل پرسن کے ڈبلیو ایس سی ضلع وسطی کی ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات

منگل 28 جولائی 2026 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) سابق وفاقی وزیر، نشانِ امتیاز و ستارہ امتیاز ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر فوکل پرسن کے ڈبلیو ایس سی ضلع وسطی ایڈووکیٹ اویس جمال نے مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات انکے ہمراہ سید افتخار حیدر، سید مہدی علی شاہ، اور سہیل رضا بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ۱۰ جولائی کی میٹنگ کے فالو اپ اور ضلع وسطی میں نارتھ کراچی ،یاسین آباد ، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں پانی کی عدم دستیابی اور فراہمیِ آب سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایڈووکیٹ اویس جمال نے پانی کی فراہمی میں بہتری اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔