عرفان صادق تارڑ تین سال کے لئے پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات

سید فرہاد علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا تھا

ہفتہ 1 اگست 2026 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2026ء) پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے سید فرہاد علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔اب پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا، وزارت قانون نے عرفان صادق تارڑ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، یہ تقرری 3سال کے لیے ہوگی۔یاد رہے کہ عرفان صادق تارڑ اس سے قبل وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔