oعرفان صادق تارڑکو پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا

ٌسید فرہاد علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا

ہفتہ 1 اگست 2026 18:40

b لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2026ء) پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے سید فرہاد علی شاہ کا استعفی منظور کرلیا تھا۔اب پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا، وزارت قانون نے عرفان صادق تارڑ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، یہ تقرری 3 سال کے لیے ہوگی۔یاد رہے کہ عرفان صادق تارڑ اس سے قبل وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔