ہایئرایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ برائے ایم ایس کے نتائج کا اعلان

پیر 3 اگست 2026 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 4 اور 5 جولائی کو منعقد ہونے والے ہایئر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ برائے ایم ایس (ایچ اے ٹی-ایم ایس) کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امیدوار اپنے نتائج ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے آن لائن پورٹل پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے امیدواروں کو ای ٹی سی پورٹل پر لاگ اِن کر کے اپنے نتائج تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہایئر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی-ایم ایس) ملک بھر میں ایم ایس پروگراموں میں داخلوں اور مختلف تعلیمی مواقع کے لیے ایک اہم معیار کی حیثیت رکھتا ہے۔ امیدوار اپنے نتائج ای ٹی سی کے سرکاری پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔