سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی

جمعہ 2 اکتوبر 2026 18:30

سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2026ء) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ سرکاری اور نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کے لیے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے ڈائریکٹر میاں محمد جہانگیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے معیار، تحقیق کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور ابھرتے ہوئے تعلیمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ مساوی اور میرٹ پر مبنی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ میاں محمد جہانگیر نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایچ ای سی کے اقدامات کو سراہا اور تعلیمی معیار میں بہتری، تحقیق کے فروغ اور اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :