انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 2 اکتوبر 2026 20:01

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2026ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 15044امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 14683 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 6310امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 79 پانچ پرچوں میں، 747 چار پرچوں میں، 1827 تین پرچوں میں، 1864 دو پرچوں میں جبکہ 1783 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے آئی بی سی سی اور محکمہ جامعات و بورڈ حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کسی بھی پرچے میں 40فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کوungraded قراردیا جاتا ہے اور اسے اس پرچے میں کامیاب تصور نہیں کیا جاتا ہے۔ ایسے امیدوار اگر امتحان میں شرکت کے لیے دیگر شرائط پوری کرتے ہوں تو اسی پرچے کا امتحان دوبارہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :