وی سی ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ترجمان واسا ایبٹ آباد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

منگل 4 اگست 2026 18:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، تعلیمی و سماجی تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے کیلئے جلد ہی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ واسا ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مستقبل میں عوامی آگاہی، ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری، صفائی اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ملاقات میں ڈپٹی منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجینئر واثق منصور اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس افیئر کے انچارج قاضی خرم بھی موجود تھے جنہوں نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔