فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا کامیابی کا تناسب 74.69فیصد رہا

جمعرات 6 اگست 2026 16:13

مکوانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد تعلیمی بورڈکے تحت ہونیو الے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 92 ہزار 925 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 44 ہزار 89 امیدوار کامیاب ہوئے،کامیابی کی شرح 74.69 فیصد رہی، میٹرک امتحانات سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 633 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 22 ہزار 947 امیدوار کامیاب ہوئے ،فیصل آباد میٹرک امتحانات سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 78.49 فیصد رہا فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک امتحانات میں ضلع جھنگ سے مجموعی طور پر28 ہزار 514 طلبہ نے امتحان دیاتھاجن میں سے 24 ہزار 987 طلبہ پاس قرار پائے جبکہ 3 ہزار 527 طلبہ فیل ہو گئے،اس طرح ضلع جھنگ میں مجموعی رزلٹ کا تناسب 87.63 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک امتحانات میں ضلع ٹوبہ ٹیک سے 24684 طلبہ و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے مجموعی طور پر 20288 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے، 4 ہزار 396 طلبہ وطالبات فیل ہوگئے اس طرح مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :