یونیورسٹی آف سیالکوٹ نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان

جمعرات 6 اگست 2026 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ (یو ایس کے ٹی ) کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے فارغ التحصیل طلبہ سافٹ ویئر انڈسٹری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے جامعہ اور شہر کا نام روشن کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے سابق طلبہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید تکنیکی مہارت اور عملی تجربے کی بدولت ملکی و بین الاقوامی اداروں میں کامیابی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان طلبہ کی کامیابیاں یونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم، جدید نصاب، عملی تربیت اور صنعت سے ہم آہنگ تدریسی نظام کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فال 2026 کے داخلے جاری ہیں اور سافٹ ویئر انجینئرنگ میں مستقبل بنانے کے خواہشمند طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ داخلہ حاصل کرکے جدید ٹیکنالوجی اور جدت پر مبنی روشن کیریئر کی جانب پہلا قدم بڑھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ نوجوانوں کو ایسی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو انہیں قومی اور عالمی سطح پر کامیابی کے نئے مواقع فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :