ایچ ای سی نے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں12 اگست تک توسیع کر دی

پیر 10 اگست 2026 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے قانون میں داخلے کے لیے لازمی لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں12 اگست تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے مطابق لاء ایڈمیشن ٹیسٹ 6 ستمبر کو منعقد ہوگا جس کے لیے امیدوار اب 12 اگست تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ایچ ای سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک ای ٹی سی پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرائیں اور آخری تاریخ کا انتظار کرنے کی بجائے جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ نظرثانی شدہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔