برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

بدھ 19 اگست 2026 14:28

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے اضافے سے 519روپے، زندہ برائلر کی قیمت10روپے اضافے سے 358روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت236روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 15سی20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔