راولپنڈی، تھانہ وارث خان کے علاقہ میں ڈاکؤوں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا

جمعہ 21 اگست 2026 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2026ء) تھانہ وارث خان کے علاقہ میں ڈاکؤوں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ترجمان کے مطابق پولیس نے گرفتار ڈاکو کے انکشاف پر ساتھیوں کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا ہلاک ڈاکو کی شناخت ریاست عرف کاکا کے نام سے ہوئی جو قتل، ڈکیتی اور سرقہ وہیکلز سمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا ڈاکوؤں نے چند روز قبل وارث خان کے علاقے میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے شہری کو زخمی بھی کیا تھا واقعہ کی اطلاع پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔