روبرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی

تمام مذاہب اور عقائد رکھنے والے افراد کا احترام کرتا ہوں : لیجنڈری فٹبالر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 اگست 2026 11:51

روبرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی
سائوپالو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اگست 2026ء ) برازیل اور ریال میڈرڈ کے لیجنڈری فٹبالر روبرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ 
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ سابق برازیلین کھلاڑی نے واضح کیا کہ وہ اسلام اور مسلم کمیونٹی کا بے حد احترام کرتے ہیں تاہم ان کے مسلمان ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

 
روبرٹو کارلوس نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام مذاہب اور عقائد رکھنے والے افراد کا بھی احترام کرتے ہیں۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
 
واضح رہے کہ ترک میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کارلوس نے مراکشی فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطاہری سے شادی کے بعد تقریباً چار ہفتے قبل ایک مذہبی شخصیت کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

(جاری ہے)

 
تاہم کارلوس کے مطابق ان کی شادی میں دونوں خاندانوں کی مذہبی روایات کا احترام کیا گیا اور اسی وجہ سے مختلف انداز میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ 
کارلوس نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سے ملاقات بھی فٹبال سے متعلق ایک کاروباری نشست کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں تقریباً دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ 
برازیل کے ساتھ 2002ء کا ورلڈکپ جیتنے والے کارلوس ریال میڈرڈ کے ساتھ تین چیمپئنز لیگ ٹائٹلز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :