ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں،79 ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات ودیگر سامان برآمد

ہفتہ 29 اگست 2026 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2026ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 79مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک رائفل، 9مختلف اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 10320 گرام چرس، 167گرام آئس، 120گرام کرسٹال، 20گرام ہیروئن، 26کلو تمباکو، جیلانی پوڈر ، 470کلو گٹکاماوا، 10موبائل فونز، 11موٹرسائیکلیں، 9گاڑیاں اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں14اسٹریٹ کریمنلز، 15 منشیات فروش، 7گٹکاماوا فروش اور دیگر جرائم میں ملوث شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان ایک مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ7اشتہاری و مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :