محکمہ ایکسائز کے پی کے کی چارسدہ میں کارروائی،23.46 کلو گرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

پیر 31 اگست 2026 21:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2026ء) محکمہ ایکسائز کے پی کے نے پیر کے روز چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 23.46 کلو گرام منشیات برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اسی سلسلے میں ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ اور تھانہ ایکسائز چارسدہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ اور تھانہ ایکسائز چارسدہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پشتون گھڑی روڈ چارسدہ پر کی گئی ایک تازہ کارروائی کے دوران گاڑی نمبر AWA-409 کی تلاشی لی گئی، جس سے 23 ہزار 460 گرام (23.46 کلو گرام) ہیروئن برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران ملزم عمر خان ولد گل روز خان، سکنہ خشمو قام، تحصیل ثمر باغ، ضلع لوئر دیر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز چارسدہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔