فیصل آباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 منشیات فروش گرفتار کرلئے

جمعرات 3 ستمبر 2026 19:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2026ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 منشیات فروش گرفتار کرلئے، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس، 1 کلو سے زائد ہیروئن، 2 کلو سے زائد بھکی اور 120 گرام آئس برآمد کرلی ۔ملزمان کی شناخت شہناز بی بی، عادل، سیف، عمیر، رفاقت، شہباز وغیرہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔