وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

بدھ 9 ستمبر 2026 18:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق لڑکیاں پھر بازی لے گئیں ۔نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہرنے 1079نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد جہانزیب نے 1078 نمبرکے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری انجینئرنگ میں ایمان ارجمند نے 1075 کیساتھ پہلی پوزیشن، زینب سمیع 1070 کے ساتھ دوسری اور عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی۔کامرس گروپ میں اقصی فاروق نے 1051نمبر لیکر پہلی پوزیش، عائزہ افضل نے 1047نمبر لے کر دوسری اور آمنہ آصف نے 1046 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نی1007نمبر لیکر پہلی پوزیشن، آمنہ اظہر نے 1003 نمبر لیکر دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق پاس ہونے والوں کی شرح 85.95 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :