نیلم کیمپس کی باؤنڈری وال (چار دیواری) کی تعمیر کے منصوبے پر عملی کام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

جمعہ 11 ستمبر 2026 16:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) نیلم کیمپس کی باؤنڈری وال (چار دیواری) کی تعمیر کے منصوبے پر عملی کام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (PD) ڈاکٹر لال حسین اور لیڈ کنٹریکٹر کے درمیان منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔معاہدے پر دستخط کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر لال حسین نے ریزیڈنٹ انجینئرز، سائٹ اوورسیئرز اور ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ تعمیراتی مقام کا مشترکہ معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی داخلی دروازوں کی الائنمنٹ اور تعمیراتی مقامات کے حتمی تعین کے لیے جامع تکنیکی فزیبلٹی سروے بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیلم کیمپس کے مرکزی داخلی گیٹس کی تعمیر کا کام تقریباً ایک ماہ کے اندر مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔باؤنڈری وال منصوبے کی تکمیل سے نیلم کیمپس کی حدود کے واضح تعین، سیکیورٹی کے مؤثر انتظام اور کیمپس میں جاری فزیکل ڈویلپمنٹ کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔ منصوبے کا عملی آغاز نیلم کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :