سرگودھا،پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش

اتوار 13 ستمبر 2026 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2026ء) پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پی ٹی اے کے راہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے دارہ پر فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چوری پکڑ لی جس پر پولیس تھانہ بھیرہ نے ایس ڈی او فیسکو سردار پور نون محمد عاطف ضیا کی مدعیت میں نعیم حیدر پنجوتھ کے خلاف بجلی میٹر کی باڈی ٹیمپرڈ اور دونوں سائیڈ کی سیل توڑ کر بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے جس میں ملوث ملزم کی تاحال گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے۔