پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا،یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے،شیرافضل مروت

بات چیت چل رہی ہے مارچ کینسل کیا جائے تو بشری بی بی کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، گفتگو

اتوار 13 ستمبر 2026 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2026ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا،یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ میں نے زندگی میں کسی کے کہنے پرکبھی کچھ نہیں کیا،سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے فنڈز منجمد کئے گئے،میرے پاس آئینی اور قانونی جواز ہیں کہ سہیل آفریدی سے کے پی کو چھٹکارا دلاں، سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے 6 مہینے بعد میں نے درخواست دائرکی،بانی پی ٹی آئی نے کے پی بند کرنے کا کہا تھا،کیوں نہیں کیا اٹک میں راتوں رات دھرنا کس کے کہنے پرختم کیا گیا تھا پی ٹی آئی کیساتھ ظلم وجبر ہوا،اس نے پارٹی کو مقبولیت دی، پی ٹی آئی کو خیرات میں کوئی کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے مارچ کینسل کیا جائے تو بشریٰ بی بی کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو مارچ میں شرکت کروں گا، پی ٹی آئی کامارچ نہیں ہو گا،یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے، تحریک انصاف والے منتیں کر رہے ہیں کوئی فیس سیونگ مل جائے، بانی پی ٹی آئی کی قید کے بعد کبھی رابطے ختم نہیں ہوئے، 3مرتبہ بات بنتے بنتے رہ گئی، لڑائی صلح پر ختم ہوگی،چاہے وہ28ویں ترمیم کی شکل میں ہو، فریقین ایک دوسرے کو معاف کر دیں تو لڑائی ختم ہو گی۔