میانوالی کے مشہورمحلہ میانہ نئی آبادی سے خاتون اور 4 کمسن بچوں سمیت گھر کے پانچ افراد پر اسرار طور پر غائب

بدھ 16 ستمبر 2026 15:20

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) میانوالی کے مشہور محلہ میانہ نئی آبادی سے خاتون اور 4 کمسن بچوں سمیت گھر کے پانچ افراد پر اسرار طور پر غائب، بچوں کے والد اور خاتون کے شوہر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، والد کے مطابق ان کی اہلیہ زکیہ بی بی اور چار کمسن بچے مبینہ طور پر لاپتہ ہیں، والد کا کہنا ہے کہ خاتون نے آخری بار اپنے موبائل نمبر سے رابطہ کرکے لوکیشن ٹریس کرنے کی استدعا کی تھی، جس کے بعد سے موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے، بچوں کے والد نے اپنی فریاد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی تک پہنچاتے ہوئے فوری نوٹس لینے اور خاتون و بچوں کی بازیابی کے لیے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔