ہیری بروک کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری تیز ترین سنچری، سری لنکا کیخلاف 49 گیندوں پر 114 رنز بنا ڈالے

بدھ 16 ستمبر 2026 23:10

ہیری بروک کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری تیز ترین سنچری، سری لنکا  کیخلاف ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ بیٹنگ کی۔ہیری بروک نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 42گیندوں پر سنچری مکمل کی ، 49 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

ہیری بروک کی اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے ، انہوں نے ایک اوور میں 30 رنز بھی جوڑے،ہیری اور جوز بٹلر نے 60 گیندوں پر 128 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

جوز بٹلر نے 44 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے، ، سری لنکن ٹیم 135 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔اس میچ میں انگلینڈ کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :