پی سی بی کا عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سے گریز، شائقین میں غم و غصہ پھیل گیا

پی سی بی نے عمران خان کو مبارکباد دینے کی زحمت گوارا نہیں کی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا ، سوشل میڈیا صارف کا ردعمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 اکتوبر 2026 15:45

پی سی بی کا عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سے گریز، شائقین میں ..
 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم اور لیجنڈری کپتان عمران خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کی زحمت تک گوارا نہیں کی، سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ 
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ پی سی بی نے واحد کپتان عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا‘ ۔

(جاری ہے)

ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا ’ کرکٹ چلانے کی آپ کی اہلیت واضح طور پر نظر آرہی ہے‘۔ 
عمران خان کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، پی سی بی نے 5 اکتوبر کو ان کی 74 ویں سالگرہ کے دن انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ 
پی سی بی کی جانب سے عمران خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینے میں ناکامی کو بہت سے لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی موجودہ حکومت اور پی سی بی میں حکومت کے مقرر کردہ چیٔرمین محسن نقوی جو وزیر داخلہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، کی جانب سے ایک سیاسی پیغام کے طور پر دیکھا گیا ہے۔