بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے انٹر نتائج کا اعلان کر دیا
منگل 22 ستمبر 2026 22:32
(جاری ہے)
پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج رزمک کے محمد عبدال نے 1104 نمبر لیکر حاصل کی، اسی طرح پری میڈیکل میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے حورین عصمت اور شاندانہ خان دونوں نے 1101 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ کے محمد جنید خان نے 1064 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، کریسینٹ پبلک سکول اینڈ کالج میر علی شمالی وزیرستان کے مسرور الٰہی نے 1051 نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن اکرم خان درانی کالج کے عامر حسن 1034 نمبر لیکر حاصل کی۔ پری کمپیوٹر گروپ میں پہلی پوزیشن کریسینٹ پبلک سکول اینڈ کالج میر علی شمالی وزیرستان کے فیضان احمد نے 1054 نمبر لیکر ،پری کمپیوٹر میں کیڈٹ کالج رزمک شمالی وزیرستان کے ساجد عزیز نے 1044 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح پری کمپیوٹر میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2 کے محمد فرقان قریشی نے 1031 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومینیٹیز گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول تتر خیل لکی مروت کی طالبہ صبا ولد سید عالم نے 1052 لیکر پہلی پوزیشن، ایف جی ڈگری کالج برائے خواتین بنوں کینٹ کی انوشہ گل نے 1041 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس دوران سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نور عالم خان نے کمشنر بنوں ڈویژن بحیثیت چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیپٹن (ر) خالد محمود، پوزیشن ہولڈر طلباء، والدین اور متعلقہ سکول پرنسپل کو خوش آمدید کہا جبکہ کنٹرولر امتحانات فاروق خان نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں طلباء، والدین، اساتذہ کرام،کے ریسرچ آفیسر بنوں بورڈ عمر حیات خان سمیت انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،میڈیا نمائندوں اور معززین نے شرکت کی۔اس دوران سیکرٹری تعلیمی بورڈ بنوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ (ایچ ایس ایس سی) اور سیکنڈری اسکول (ایس ایس سی) کے نتائج آن لائن دستیاب ہیں۔طلباء اپنے رول نمبر و دیگر کوائف درست درج کرنے کے ذریعے بورڈ کی آن لائن رزلٹ سروس سے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کی جانب سے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے والے طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں اور تعلیمی سفر جاری رکھ کر اپنی کوششیں جاری رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
-
1134 نمبر لینے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سکول ایجوکیشن کے نئے نصاب کی منظوری دے دی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں روزانہ 10 منٹ کے کوئیک ٹیسٹ لازمی
-
پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
-
پنجاب سکول بیسڈ اسیسمنٹ میں کراس انویجیلیشن اورمارکنگ لازم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.