جے یو آئی پنجاب کا کنونشن( کل ) بروز بدھ لاہور میں منعقد ہوگا

منگل 22 ستمبر 2026 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2026ء) جے یو آئی پنجاب کے زیراہتمام ضلعی و تحصیل ذمہ داران کا کنونشن( کل )بروز بدھ کو لاہور کے مقامی ہال میں منعقد ہوگا۔کنونشن کی صدارت صوبائی امیر مولانا محمد امجد خان کریں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کنونشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق کنونشن کی نگرانی صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار کریں گے۔کنونشن میں لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژنز کے ضلعی و تحصیل ذمہ داران شرکت کریں گے ۔ کنونشن 15 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے۔