ہائرایجوکیشن کمیشن کا اعلیٰ تعلیمی استعداد ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

جمعرات 24 ستمبر 2026 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2026ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی استعداد ٹیسٹ (ایچ اے ٹی-ایم ایس اینڈ پی ایچ ڈی) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق 30 اگست 2026 کو منعقد ہونے والے اعلیٰ تعلیمی استعداد ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے نتائج ای ٹی سی پورٹل پر 24 ستمبر 2026 سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نتائج اور متعلقہ تفصیلات کے لئے ای ٹی سی پورٹل سے رجوع کریں۔