ایس ایس پی آپریشنز کا گرجا گھروں کی سکیورٹی کا جائزہ، پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت

اتوار 27 ستمبر 2026 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2026ء) اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت میں گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور عبادت گاہوں اور عبادت گزاروں کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اتوار کو پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی نے گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور افسران سے ملاقات کی اور ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر انتظامات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہیں اور عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے زور دیا کہ افسران پیشہ وارانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور گرجا گھروں اور وہاں عبادت کے لیے آنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ایس ایس پی قاضی علی رضا نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران مؤثر سکیورٹی برقرار رکھیں اور کسی بھی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :