حکومت اس سے خوش نہیں ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی، محمد مالک کا تجزیہ

حکومت چاہتی تھی کہ تحریک انصاف لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے اور تصادم ہو، جس سے پی ٹی آئی اور ادارے کے درمیان خلیج مزید گہری ہو؛ سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ کار کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 ستمبر 2026 16:51

حکومت اس سے خوش نہیں ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی، محمد مالک کا تجزیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر 2026ء) معروف اینکرپرسن اور تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ ملتوی ہونے سے دل سے خوش نہیں ہے کیونکہ وہ اسلام آباد میں تصادم چاہتی تھی تاکہ پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان موجود خلیج کو مزید گہرا اور ناقابلِ تلافی بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں اپنے خصوصی تجزیے کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے بالکل خوش نہیں ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں آئی، حکومت کی تو دلی خواہش اور کوشش تھی کہ پی ٹی آئی والے ہر صورت اسلام آباد آتے اور سڑکوں پر بڑا تصادم ہوتا تاکہ پی ٹی آئی اور ریاستی اداروں کے درمیان خلیج مزید گہری ہو جاتی۔

                                                 
محمد مالک کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل یا سیاسی فیصلے اس حکومت نے نہیں کرنے بلکہ وہ فیصلے کہیں اور سے ہونے ہیں، موجودہ حکومت محض لانگ مارچ کی تاریخ ملتوی ہونے کا سیاسی فائدہ اٹھانے اور فتح کا ڈرامہ رچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے صوبوں کے معاملے پر انکشاف کیا کہ صوبوں کی تقسیم کے مسئلے کو ہلکا ہرگز نہ لیں، اعلیٰ ترین سطح پر یہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہے، اعلیٰ سطح پر یہ بات طے ہو چکی ہے کہ نئے صوبے ہر صورت بنائے جائیں گے، اب متبادل کے طور پر مضبوط مقامی حکومت کے نظام پر بات کرنے کا وقت بھی گزر چکا ہے اور اس آپشن پر گفتگو میں کوئی دلچسپی نہیں لی جا رہی۔