نیلم ،معیار سے زائد TPC ویلیو رکھنے والے استعمال شدہ آئل کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا
بدھ 30 ستمبر 2026 16:57
(جاری ہے)
موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر دودھ، مصالحہ جات، کوکنگ آئل، گھی، پانی، جوسز اور مختلف کولڈ ڈرنکس کے معیار کی جانچ کی گئی۔
معائنہ کے دوران ناقص و غیر معیاری کولڈ ڈرنکس اور بیکری مصنوعات تیار کرنے والے کارخانوں سے برآمد ہونے والی مٹھائی کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔اسی طرح پکوڑا، سموسہ اور کباب کی تیاری میں استعمال ہونے والے کوکنگ آئل کی TPC (Total Polar Compounds) ویلیو بھی موقع پر چیک کی گئی۔مقررہ معیار سے زائد TPC ویلیو رکھنے والے استعمال شدہ آئل کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر 43 ہزار روپے نقد جرمانے کیے گئے جبکہ تقریباً 33 ہزار روپے مالیت کی مٹھائی، کوکنگ آئل اور کولڈ ڈرنکس کو ناقص معیار کے باعث تلف کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دکانداروں کو صفائی ستھرائی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد، زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت سے اجتناب اور فوڈ سیفٹی قوانین کی پابندی کی ہدایت کی۔ حکام نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بازاروں اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔کارروائی میں فوڈ ٹیکنالوجسٹ میڈم آسیہ عباسی، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران خواجہ ممتاز، حافظ انور، سید امتیاز حسین شائق اور دیگر معائنہ عملے نے حصہ لیا۔غیر معیاری اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتی رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.