صدر آزادکشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی ملاقات

بدھ 30 ستمبر 2026 21:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، ریاستی معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور اسپیکر چوہدری طارق فاروق نے ریاستی اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔