لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

پیر 5 اکتوبر 2026 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق کیراں قبرستان میں دو ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

ڈاکوں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ محمد سلیم بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے، جو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔