نوشہر،اے این پی کے جنرل کونسلر اکرام اللہ کو اغواء کرنے کی کوشش،گاڑی نہ روکنے پر اغواء کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ،محافظ شدید زخمی ،مقدمہ درج ،میاں افتخار حسین کی اکرام اللہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

بدھ 30 ستمبر 2015 08:42

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء )نوشہرہ پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ پر آمان کوٹ پبی کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری کونسلر اکرام اللہ کو اغواء کرنے کی کوشش، موٹرکار نہ روکنے پر مسلح اغواء کاروں نے فائرنگ کردی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری کونسلر اکرام اللہ موقعہ پر جاں بحق ،ذاتی محافظ گولیاں لگنے سے شدید زخمی تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری کونسلر اکرام اللہ اپنے ذاتی محافظ کے ساتھ موٹرکار میں پشاور سے گھر آرہے تھے کہ موٹرسائیکل سواروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ آمان کوٹ سروس روڈ پبی کے قریب دوموٹرسائیکل سوارمسلح آغواء کاروں نے عوامی نیشنل پارٹی خدریزی پبی کے جنرل سیکرٹری اور نومنتخب کونسلر اکرام اللہ ولد نصراللہ کی موٹرکار نمبرسوات0073کروالا GLI کو گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی مگر موٹرکار کے ڈرائیور اول زمان ولد قمرزمان نے موٹرکار نکالنے میں کامیاب ہوگیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے کونسلر اکرام اللہ موقعہ پر جابحق ہوگئے جبکہ ان کے زاتی محافظ مسمی سرتاج خان ولد زبردست خان سکنہ خویشگی پایان شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور مقامی لوگوں نے اکرام اللہ کی نعش اور زخمی سیکورٹی اہلکار کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کیا جہاں پر مقتول اکرام اللہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ شدید زخمی سیکورٹی محافظ شدید زخمی تشویش کو ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔جابحق رہنما اکرام اللہ کی نعش میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل پوسٹ مارٹم کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکڑیری میاں افتخار حسین کی اکرام اللہ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :