امریکا سے نفرت کرنے والے مسلمانوں کو اپنے ملک میں نہیں آ نے دیں گے :ٹرمپ

جمعہ 11 مارچ 2016 10:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواربننے کے خواہشمندڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جومسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں،انہیں امریکاآنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسلام پسند ہم سے نفرت کرتے ہیں اور اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایسے مسلمانوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے جو امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل امریکی صدر اوباما سے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ مسلمانوں کو امریکا سے نکال دیا جائے۔