آئی سی سی کا دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم پر پابندی لگانے سے صاف انکار، ہما چل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف ایکشن لینا غیر مناسب ہو گا، رچرڈسن

جمعہ 11 مارچ 2016 09:32

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)ہما چل پردیش حکومت کی دھمکیوں کی وجہ سے پاک بھارت میچ دھرم شالا میں نہ ہو سکا مگر آئی سی سی نے دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم پر پابندی لگانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی بھارت نوازی کا ایک اور ثبوت طشت از بام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھرم شالا سے پاک بھارت میچ تو منتقل کر دیا گیا ہے مگر ہما چل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ ہما چل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف ایکشن لینا غیر مناسب ہو گا۔دو ہزار اکیس کی چیمپئنز ٹرافی اور دو ہزار تیئس کا عالمی کپ بھی بھارت میں شیڈول ہیں۔ انتہاء پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود آئی سی سی میگا ایونٹس بھارت میں منعقد کرانے پر تلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :