سام سنگ نے دنیا کی سب سے بڑی میموری ڈرائیومتعارف کرادی

جمعہ 8 اپریل 2016 10:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) اعلٰی معیار کی میموری ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام رکھنے والے ادارے سام سنگ الیکٹرونکس نے دنیا کی سب سے بڑی 15.36ٹیرابائٹس (TB) کی حامل سولڈاسٹیٹ ڈرائیو(SSD) ، ”PM1633a“کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی باراگست 2015 میں ہونے والے فلش میموری سمٹ میں متعارف کرائے جانے والی اس 15.36ٹیربائٹس کی بنیاد 12Gb/sپر ہے جو SCSI(SAS)کے ذریعے کاروباری نظام میں ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

PM1633a کا سائز 2.5انچ ہے جس کے باعث متعلقہ منیجرز 2Uٹریک پر ایک سے زائد ڈرائیوز 19انچ کے معیار کے مطابق نصب کر سکتے ہیں ۔ سام سنگ کی میموری پرادکٹ پلاننگ اینڈ اپلیکیشنز انجیئرنگ ٹیم کے سینئر نائب صدر جنگ بائی لی(Jung-bae Lee)نے اس موقع پر کہا کہ مارکیٹ میں کاروباری مقاصد کے لیے SAS SSDs اسٹوریج سسٹم تیارکنندگان سے اہم امیدیں وابسطہ ہیں اور بڑھتی ہوئی ضروریات کی تسکین کے لیے ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کو مصرف میں لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے انڈسٹری کی رہنمائی اعلیٰ درجے کی 3D V-NAND میموری ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ذریعے کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے صارفین اس کی عمدہ کارکردگی سے مستفید ہوتے رہیں۔ ایک ہیSSDپر SS15.36TBڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے سام سنگ کی 256Gb V-NANDکی 512میموری چپس کو ملا کر تیارکیا گیا ہے۔ اس طریقے کار کے تحت 256Gbکی ڈائیز کی 16تہوں کے ذریعے ایک 512GBکا پیکج بنایا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 32 NAND فلش پیکجزکی مدد سے 15.36TBڈرائیو تیار کی گئی ہے۔

اس میں سام سنگ کی تھرڈجنریشن، 256-gigabit(Gb) V-NANDٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ سام سنگ کی نئی PM1633a SSD ڈیٹا محفوظ کرنے کے زیادہ گنجائش اور غیرمعمولی کارکردگی کے باعث آئی سسٹم کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے اہم کردار ادار کرتی ہے ۔ توقع ہے کہ جلد ہی سام سنگ کی یہ ڈرائیو کاروباری ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے اولین ہارڈ ڈرئیو کے طور پر پذیرائی حاصل کرے گی۔