میونخ حملے کی ملزم ایک سال سے منصوبہ بندی کر رہا تھا‘ جرمن حکام

پیر 25 جولائی 2016 10:29

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) میونخ کے اولمپیا شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے لوگوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والا نوجوان ایک سال سے اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن حکام کے مطابق جمعہ کی شام کو میونخ کے شاپنگ مال پر حملہ کرنے والے 18 سالہ ڈیوڈ سانبولے نے حملے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔حملے بعد پولیس نے اس نوجوان سے ایک پستول اور 300 گولیاں برآمد کی تھیں۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ اس نوجوان نے یہ پستول انٹرنٹ سے خریدا تھا‘ حملہ آور مرنے والوں کو نہیں جانتا تھا اور نہ ہی ان افراد کو خاص طور پر اس نے چنا تھا۔ واضح رہے کہ اس حملے میں حملہ آور سمیت دس افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :