نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاپہلااجلاس آج ہوگا

قومی سلامتی جنرل(ر)ناصرجنجوعہ صدارت کریں گے

پیر 22 اگست 2016 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء)نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاپہلااجلاس(آج )پیرکووزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت مشیرقومی سلامتی جنرل(ر)ناصرجنجوعہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاجائیگا۔نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے اہم اداروں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے ۔اٹارنی جنرل کے علاوہ چیئرمین پیمرااورچیئرمین پی ٹی اے بھی خصوصی دعوت پرشرکت کریں گے