برٹش ایئر ویز کا ایران کے دارالحکومت تہران تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) برٹش ایئر ویز نے ایران کے دارالحکومت تہران تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر لندن ہیتھرو سے تہران کیلئے 6 پروازیں ہونگی۔

(جاری ہے)

برٹش ایئر لائنز نے کہا ہے کہ تہران ان کیلئے ایک اہم شہر ہے۔ واضح رہے کہ برٹش ایئر ویز چار سال میں پہلی ایسی برطانوی ایئر لائن ہے جو ایران تک پروازیں شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :