میرے 15 لاکھ روپے کہاں گئے، مودی سے سوال

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء)بھارت کے مرکزی انفارمیشن کمیشن نے معلومات کے حق سے متعلق قانون یعنی آر ٹی آئی کے تحت دی گئی ایک درخواست پر وزیر اعظم کے دفتر سے جواب طلب کیا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق لوگوں کے اکاوٴنٹ میں 15 لاکھ روپے کب آئیں گے۔

(جاری ہے)

آر ٹی آئی میں پوچھا گیا ہے کہ نریندر مودی نے 2014 کے عام انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے کالا دھن واپس لائیں گے اور ہر ہندوستانی کے اکاوٴنٹ میں پندرہ لاکھ روپے ہونگے تو وہ رقم ان کے اکاوٴنٹ میں کب آئے گی؟غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں کنہیا لال نامی ایک شخص کی درخواست کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس وعدے کے بارے میں جواب دے۔

متعلقہ عنوان :