وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گذشتہ شب بغیر پروٹوکول کے خود ڈرائیو کر کے اچانک شہر کے دورے پرروانہ ہوگئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گذشتہ شب بغیر پروٹوکول کے خود ڈرائیو کر کے اچانک شہر کے دورے پرروانہ ہوگئے اور ان کے ہمراہ صوبائی وزیر منظور وسان بھی ساتھ تھے، اس موقع پر انہوں نے میریٹ ہوٹل کے سامنے زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اور وزیراعلیٰ ہا?س کے سامنے سڑک کی تعمیرکے جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور سڑک کا معائنہ کرنے کے بعد پیدل وزیراعلیٰ ہا?س روانہ ہوئے اس موقع پر کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفینگ بھی لی۔