بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے حوالے سے پی پی پی نے مسلم لیگ (ق) سے مدد مانگ لی

پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے‘ چوہدری پرویز الٰہی

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ق) سے مدد مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے ہفتہ کے روز ایف ایف سی سی روڈ پر واقع چوہدری ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پنجاب میں ہونے والے جلسوں میں شرکت کی دعوت دی جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

سیاسی حلقوں نے اس ملاقات کو عمران خان کی جانب سے لی جانے والی سولو فلائٹ کے بعد باہمی سیاسی رابطہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان رابطوں میں تیزی آسکتی ہے۔