اگر وفاق نے سی پیک پر خیبر پختونخوا کے تحفظات دور نہ کئے تو حق کے حصول کے لئے صوبائی ا اسمبلی کی جانب سے عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا،اسد قیصر
جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء)سپیکر خیبر پختونخواا سمبلی اسد قیصر نے اعلانیہ کہا ہے کہ اگر وفاق نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے تحفظات دور نہ کئے تو صوبے کی سیاسی قوتوں کی باہمی مشاور ت سے اپنے حق کے حصول کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا ۔سپیکر نے ان خیالات کا اظہار انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور کے زیر اہتمام نشترہال پشاورمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے قول وفعل میں تضاد ہے۔سی پیک کے حوالے سے ہمیں مسلسل ااندھیرے میں رکھا جارہا ہے ۔اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلاتو پھر ٹیڑھی انگلی سے نکال کر دکھائیں ۔(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل کر ر کھ دے گا۔
اس منصوبے سے روزگار کے مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ ملک اقتصادی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔چین نے اپنے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا ہے انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے مذکورہ منصوبہ شروع کرنے کیلئے جب سوچ وبچار شروع کی تو روزاول سے ہی مغربی روٹ کو نظر انداز کرناشروع کر دیا جس سے خیبر پختونخوا کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان صرف پنجاب ہی کا نام نہیں بلکہ باقی صوبے بھی پاکستان کا حصہ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سی پیک کے حوالے سے تمام صوبوں کو یکساں طور پر مستفید کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی جانب سے خیبر پختونخوا کو محروم رکھنے کی سازش پورے ملک کے خلاف سازش ہوگی خیبر پختونخوا کے عوام اپنا حق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کر یں گے ۔ہمیں صرف ایک سڑک نہیں چاہیے بلکہ سی پیک کا ریڈور کے مطابق تمام لوازمات دینے ہوں گے تاکہ حقیقی معنوں میں فائدہ حاصل ہو سکے ۔سپیکر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے اس ضمن میں قرارداد پاس کرکے وفاق کو بھیجی گئی لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ۔مرکزی حکومت کے منفی ردعمل سے ملک کی سالمیت کو خطرات پیش آسکتے ہیں ۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ بحیثیت عوامی نمائندے سی پیک منصوبے کے حوالے سے صوبے کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا وہ صوبے کے مفادات سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔سپیکر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے حکومت چین اور حکومت پاکستان مشترکہ طور پر مغربی روٹ کی تعمیر کا اعلان کرے تاکہ ہمارے تحفظات دور ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا نے فرنٹ لائن صوبہ کے طور پر ملک کے لئے بے شمار جانی ومالی قربانیاں دیں ہیں ۔لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برسوں سے برداشت کرتے آرہے ہیں جس کے باعث ہماری اکانومی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔لہٰذا وفاق کو چاہیئے کہ ہماری قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پیک کے منصوبے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ شیئر فراہم کرے تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے نوجوان ہمارا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے ۔انہوں نے نوجوانوں کوبھی صوبے کے مفادات کے بارے میں اعتماد میں لینے کا عندیہ دیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 21 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی درخواست مسترد
-
کوئٹہ ،سیسہ اور زنگ کی کان میں پھنسے ایک پاکستانی مزدور کو بچانے کیلئے جانے والے 2 چینی انجینئروں کی لاشیں 4ہفتے بعد نکال لی گئیں
-
اگر وفاق نے سی پیک پر خیبر پختونخوا کے تحفظات دور نہ کئے تو حق کے حصول کے لئے صوبائی ا اسمبلی کی جانب سے عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا،اسد قیصر
-
سولو فلائٹ لے کر عمران خان نے بڑی غلطی کی ہے ، وہ 2نومبر کو ناکام ہو جائیں گے کیونکہ سیاست میں کبھی سولو فلائٹ کامیاب نہیں ہوتی، عمران خان نے حکومت کو اپنے ہاتھ سے چابی دی ہے ، اب حکومت کو ایکشن لینے ... مزید
-
عمران خان نے چندے کی رقم آف شور کمپنیوں میں لگائی،چوربھی اسپتال کی رقم چھوڑدیتاہے،خواجہ آصف
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوااور وفاقی وزیر برائے پیڑولیم شاہد خاقان عباسی کے درمیان اجلاس میں ضلع ہنگو میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور گیس کی فراہمی مرحلہ وار یقینی بنانے پر اتفاق
-
عمران خان بلڈ ٹیسٹ کروائیں تو اندر سے منشیات نکلے گے ‘ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا ، عمران اپنا اور اپنے دائیں بائیں لوگوں کے احتساب سے بچنے کے لئے ہمارے ٹی او آرز کو نہیں مان رہے
-
دو نومبر کا دھرنا، اسلام آباد پولیس نے سیکورٹی کیلئے وفاق سے 46کروڑ روپے منگ لئے
-
معروف ادیب مذہبی سکالر حضرت میاں محمدسعید شاد انتقال فرماگئے
-
کراچی، پی ایس پی کے سیاسی دفتر پر نامعلوم افراد نے ’قوم کے غدار‘ کی چاکنگ کردی
-
چینی فضائی کمپنی کو پاکستان میں سروس شروع کرنے کیلئے لائسنس جاری
-
پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹر کمارا سنگاکارا کراچی کنگزکے کپتان ، شعیب ملک دستبردار
-
کرکٹ کے بعد شاہد آفریدی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے نیا میدان مل گیا
-
ایران سیاسی تبدیلی کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا، روحانی
-
چین اور تاجکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں
-
جکارتہ حملوں کے ملزم کو سزائے قید
-
مریخ پر کریش لینڈنگ، یورپی مشن کا مستقبل کیا ہو گا؟
-
موصل سے ہزاروں عراقی شام میں کرد کیمپوں میں منتقل
-
عرب اتحاد نے یمن میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
خطے میں ملیشیاوٴں کی سپورٹ سے متعلق خامنہ ای کا جواب
-
روس حلب پرحملے کے لیے بحری قوت جمع کررہا ہے: نیٹو
-
مصر میں اپنی نوعیت کے ایک عجیب و غریب واقعہ
-
”امریکی فوج باہر نکالو“ فلپائن میں پرتشدد مظاہرہ، تین ہلاک
-
جکارتہ میں انوکھی مہم، ایک چوہا پکڑنے پر ملیں گے ڈیڑھ ڈالر
-
پانامہ لیکس :سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور وفاقی اداروں کونوٹسز جاری کر دیئے
-
دہشت گردوں کی لہر کا رخ کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا بحیثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ،آرمی چیف
-
پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں کاروائی کے آغاز کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں،نوازشریف
-
کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج
-
حکومت نے دھرنا روکنے کے لیے ڈنڈا چلایا تو بڑا ردعمل سامنے آئے گا، عمران خان کا انتباہ
-
کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے، اعزاز چوہدری
-
سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی ڈرامہ نہیں چل سکا، اس کی صرف بڑھکیں ہیں،سیکرٹری دفاع
-
وزیراعظم کی پالیسیوں سے وفاق اورحکومت کو خطرہ ہے،خورشید شاہ
-
مصطفیٰ کمال نے سانحہ 12 مئی اور بلدیہ ٹاوٴن کی ازسرنو تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان میں بھارتی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر پابندی پر افسوس ناک اوربدقسمتی ہے ،بھارت
-
امریکہ کا پاکستان کیلئے 36کروڑ65لاکھ روپے کا امداد دینے کا اعلان
-
یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا روسی صدر پیوٹن کے نام خط
-
وزارت پانی و بجلی کا صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالے جانے کا انکشاف
-
ہندو انتہا پسندوں کا چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.