پیمرا نے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ شروع کر دی

خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی ہو گی، بغیر شو کاز نوٹس جاری کیے ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کر دیا جائے گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:37

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء )پیمرا نے سہ پہر 3بجے سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزاور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ کا آغازکر دیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی اور بغیر شو کاز نوٹس جاری کیے ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملک بھر کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس ، تمام پیمرا ریجنل و سب آفیسز کو ضروری احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پیمرا نے دو روزقبل اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت 21اکتوبر2016ءء سہ پہر 3 بجے کی ڈیڈ لائن کا اعلان کیا تھا اور تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :